• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15943

    عنوان:

    اللہ دین پر چلنے کی ہدایت دے اس کے لیے کون سی سورت پڑھنی چاہیے؟ اور صلوة التوبہ کی نماز کا طریقہ بتادیجئے کہ کتنی رکعت ہوتی ہے اور کون کون سی سورت پڑھنی ہوتی ہے؟

    سوال:

    اللہ دین پر چلنے کی ہدایت دے اس کے لیے کون سی سورت پڑھنی چاہیے؟ اور صلوة التوبہ کی نماز کا طریقہ بتادیجئے کہ کتنی رکعت ہوتی ہے اور کون کون سی سورت پڑھنی ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 15943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1645=1355/1430/د

    (۱) سورة الضُّحی اور اَلَمْ نَشْرَح پڑھا کریں، نیز رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ پڑھ کر دعا کیا کریں۔

    (۲) بہتر ہے کہ صلات التوبہ کی دو رکعت میں سے پہلی میں قل یا ایہا الکافرون اور دوسری میں قل ہو اللہ احد سورہٴ فاتحہ کے ساتھ پڑھے۔ سلام پھیر کر روروکر گڑگڑاکر خوب گناہوں کی معافی مانگے، پچھلے کئے گناہوں پر نادم وشرمندہ ہو، آئندہ کے لیے پختہ ارادہ کرے کہ اب گناہ نہیں کریں گے، کسی کا حق مارا ہو تو اسے واپس کرے یا معاف کرائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند