• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159326

    عنوان: مغرب میں دو رکعت چھوٹ جائیں تو مکمل کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

    سوال: اگر مغرب کی نماز میں میری دو رکعت فوت ہو گئی تو اس کو مکمل کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ تفصیلی وضاحت فرمائیں، عین کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 159326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:704-572/sd=6/1439

    اگر مغرب کی نماز میں دو رکعت چھوٹ گئیں ، تو اس کو مکمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد دو رکعتیں اس طرح پڑھی جائیں کہ دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت بھی پڑھی جائے اور پہلی رکعت کے بعد قعدہ بھی کیا جائے ، یعنی چھوٹی دونوں رکعتوں میں قعدہ کیا جائے گا اور دونوں رکعتوں میں سورت بھی ملائے جائے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند