عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 15917



مفتی
صاحب میں سعودی عربیہ میں ملازمت کرتاہوں۔ ادھر رمضان میں قریب کی مسجدوں میں آٹھ
رکعت تراویح پڑھائی جاتی ہے۔ تو اس کا کیا طریقہ ہے کہ ہم بیس تراویح پوری پڑھ
سکیں؟ کیا آٹھ مسجد میں جماعت کے ساتھ اور باقی بارہ اپنے کمرہ میں پڑھ لیں؟ اور
وتر کس وقت پڑھنا ہے؟



Published on: Sep 14, 2009

جواب # 15917

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1541=1460/1430/ب



 



آپ
آٹھ رکعت مسجد میں پڑھ کر بقیہ
۱۲/ رکعت
اپنے کمرہ پر آکر پڑھ لیا کریں اور بیس رکعت تراویح پوری کرنے کے بعد اخیر میں
تنہا اپنی وتر کی نماز ادا کرلیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات