• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159110

    عنوان: دعاء اذان میں اضافہ کیا بدعت ہے؟

    سوال: مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں مفتیان کرام کیا فرما تے ہیں ؟ اذان کے بعد کی دعا میں "إنک لا تخلف المیعاد " پڑھنا صحیح ہے جبکہ بیہقی کے علاوہ مشہور احادیث کی کتابوں میں موجود نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کو بدعت کہا جائیگا ؟ کیا اسکو پڑھنے سے لوگوں کو روکا جائے ؟

    جواب نمبر: 159110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:732-681/H=7/1439

    جب کہ حدیث شریف سے اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَاد کا اضافہ ثابت ہے تو اس کو بدعت قرار نہیں دیا جاسکتا، ہاں کبھی کبھی موقعہ بموقعہ بیان کردیا کریں کہ یہ الفاظ مشہور احادیث کی کتابوں میں نہیں ہیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں بلکہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند