• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159035

    عنوان: اگر بغیر داڑھی والے نے نماز پڑھائی توکیا ہم دوبارہ نماز ادا کریں؟

    سوال: (۱) اگر کوئی بغیر داڑھی والا نماز پڑھائے توکیا ہمیں نماز دوبارہ ادا کرنی چاہئے ؟ ؟ یہاں زیادہ تر بغیر داڑھی والے امام ہوتے ہیں ؟ (۲) اگر داڑھی ہو لیکن ننگا سر نماز پڑھائی ؟ (۳) اگر پنٹ شرٹ میں کوئی امامت کرے ، بیرون ملک میں امام پنٹ شرٹ پہن سکتا ہے تو ،کیا ہمیں دوبارہ نماز پڑھنی چاہئے ؟

    جواب نمبر: 159035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 642-526/B=6/1439

    (۱) بغیر ڈاڑھی والے امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے نماز میں کراہت آتی ہے البتہ اس سے نماز فاسد وقابل اعادہ نہیں ہوتی۔ حدیث میں آیا ہے کہ بے ڈاڑھی والے کو امام نہ بنایا جائے، ولا یوٴمّ فاجرٌ (ابن ماجہ) ڈاڑھی منڈانے والا بلاشبہ فاسق ہے۔

    (۲) ننگے سر نماز پڑھانے سے بھی نماز ہوجاتی ہے البتہ مکروہ ہے اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔

    (۳) پینٹ شرٹ میں امامت کرنے سے بھی نماز ہوجاتی ہے۔ دوبارہ نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ البتہ ایسے لباس میں نماز پڑھنا اور پڑھانا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند