• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158932

    عنوان: دھوپ پیلی پڑنے کے بعد اس دن کی عصر کی نماز پڑھنا؟

    سوال: اگر مغرب کی اذان میں پانچ منٹ ہو تو کیا اسی دن کی عصر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 603-519/D=6/1439

    دھوپ پیلی پڑنے کے بعد اس دن کی عصر کی نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگرچہ پڑھنے سے ادائیگی ہوجائے گی، گو مغرب کی اذان سے چند منٹ پہلے ہی ہو۔ ثلاث ساعات لا تجوز فیہا المکتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتی ترتفع وعند الانتصاف إلی أن تزول وعند احمرارہا إلی أن تغیب إلا عصر یومہ ذلک فإنہ یجوز أداؤہ عند الغروب․ (ہندیة: ۱/۱۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند