• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158910

    عنوان: مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسجد کی چھت پر نماز پڑھناکیساہے ؟ برائے مہربانی مسئلہ ذیل کی مکمل وضاحت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 158910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 607-498/N=6/1439

    ضرورت پر مسجد کی چھت پر نماز بلا کراہت جائز ہے، بہ شرطیکہ آس پاس کے مکانات کی بے پردگی نہ ہو اور مائیک سے یا مائیک کے بغیر امام کی آواز اتنی بلند نہ ہو کہ آس پاس کے مکانات میں موجود بچوں اور بیماروں کو تکلیف وزحمت ہو۔ اور بلا ضرورت مسجد کی چھت پر نماز مکروہ تنزیہی یعنی: خلاف اولی ہے۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ۴: ۱۵۰، سوال:،مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند، فتاوی محمودیہ ۶: ۶۸۶، سوال:، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل، حاشیہ امداد الفتاوی ۱: ۴۴۴، ۴۴۵، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔

    أما الوطء فوقہ بالقدم فغیر مکروہ إلا فی الکعبة لغیر عذر لقولھم: بکراھة الصلاة فوقھا، ثم رأیت القھستاني نقل عن المفید کراھة الصعود علی سطح المسجد اھ ویلزمہ کراھة الصلاة أیضاً فوقہ، فلیتأمل (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا۲: ۴۲۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند