• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158827

    عنوان: فرض کی تیسری رکعت میں تسمیہ پرھنا

    سوال: ایک شخص فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے کی نیت سے تسمیہ پڑھ لیتا ہے ، لیکن فوراًیاد آجانے کی وجہ سے سورت نہیں پڑھتا ، کیا اس شخص پر سجدہ سہو واجب ہے ؟ واضح رہے کہ تسمیہ بھی قرآن کا ایک حصہ ہے ۔ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 708-583/L=6/1439

    فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تسمیہ بلکہ سورہ پڑھ لینے کی صورت میں بھی سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔واکتفی المفترض فیما بعد الأولیین بالفاتحة فانہا سنة علی الظاہر،ولو زاد لا بأس بہ․(الدرالمختار:۲/۲۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند