• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158767

    عنوان: مسافر‏، مقیم امام كے پیچھے چار ركعت والی نماز كتنی پڑھے گا

    سوال: قصر کے دوران اگر میں مسجد میں ہوں اور ظہر کا وقت ہورہا ہو تو میں امام کے پیچھے میں کتنی رکعت پڑھوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 158767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 567-492/D=5/1439

    قصر کرنے والا مسافر مقیم امام کے پیچھے رباعی نماز میں بھی اپنے امام کے مطابق چار رکعت ہی پڑھتا ہے، لہٰذا آپ چار رکعت ہی پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند