• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158714

    عنوان: بس یا جہاز كی سیٹ پر بیٹھ كر نماز پڑھی جاسكتی ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا بحالت مجبوری بس میں یا ھوآئی جہاز میں سیٹ پر بیٹھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے جب کہ جبکہ نماز کے قضاء ہونے کا اندیشہ ہو ؟ جواب مرحمت فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 555-539/M=6/1439

    ہوائی جہاز کے پچھلے حصے میں اتنی جگہ ہوتی ہے کہ بآسانی کھڑے ہوکر نماز پڑھی جاسکتی ہے اس لیے قیام پر قدرت ہو تو کھڑے ہوکر نماز پڑھنا لازم ہے اگر یہ ممکن نہ ہو یا بس کا سفر ہو اور بھیڑ کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا دشوار ہو اور نماز کا وقت تنگ ہورہا ہو تو ایسی مجبوری میں جہاز یا بس کی سیٹ پر بیٹھ کر نماز ادا کرلیں، لیکن بعد میں اس کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند