• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158428

    عنوان: مسجد میں تنہا اقامت کے ساتھ نماز ادا کرنا؟

    سوال: سلام سوال یہ ہے کہ مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں گیا لیکن وہاں نہ تو امام صاحب تھے اور نہ ہی کوئی مقتدی اب اگر وہ بندہ نماز پڑھنا چاہے اس ارادے سے کہ اگر کوئی آئے تو وہ میرا اقتدا کر لے گا تو کیا اس صورت میں اقامت کہنا کیسا ہے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 158428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 615-522/L=5/1439

    اگر نماز کا وقت ہوچکا ہے اور وہ مسجد میں تنہا ہے نہ تو امام ہے اور نہ ہی مئوذ ن تو وہ اقامت کہہ کر نماز شروع کرسکتا ہے۔ بل فی الخانیة :لولم یکن لمسجد منزلہ مئوذن فانہ یذہب الیہ ویوذن فیہ ویصلی ولوکان وحدہ لأن لہ حقا علیہ فیودیہ․(شامی:۲/۴۳۳ط:زکریادیوبند) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند