• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158358

    عنوان: اہل حدیث کے پیچھے نمازدرست ہے کہ نہیں؟

    سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اہل حدیث کے پیچھے نمازدرست ہے کہ نہیں؟ براہ کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 521-455/D=5/1439

    اہل حدیث غیر مقلد اگر ائمہ اربعہ کو سب وشتم نہیں کرتا، اور اختلاف مسائل میں حنفی مقتدیوں کی رعایت بھی کرتا ہے، تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے، اورا گر وہ ائمہ اربعہ کو سبّ وشتم کرتا ہے، تو مجبوری کے بغیر اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے، اور اگر وہ اختلافی مسائل میں حنفی مقتدیوں کی رعایت نہیں کرتا تو اس کے پیچھے بہرصورت نماز نہیں ہوگی۔ اور اگر اس کا حال مشتبہ ہے اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنے میں کسی فتنے کا اندیشہ بھی نہیں ، تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے، تاکہ عام مسلمانوں کو دھوکہ نہ ہو، اور وہ دین متین کے بارے میں بے باک نہ ہوجائیں۔ (امداد الفتاوی: ۱/۳۸۶، احسن الفتاوی: ۳/ ۲۸۲، امداد الاحکام: ۱/۱۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند