• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158064

    عنوان: بدعتی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! آج کے دَور میں بدعتی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 158064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:403-337/sd=4/1439

     بدعتی کی امامت اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق تفصیل ہے :اگر وہ (بدعت) شرک کی حد تک پہنچی ہوئی ہے جیسے قبر کو سجدہ کرنا وغیرہ تو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں اور اگر شرکیہ عقائد نہ ہوں تو نماز تو ہوجائے گی؛ لیکن مکروہ ہوگی، ایسی صورت میں اگر کوئی دوسرا صحیح امام موجود نہ ہو، تو بدعتی کے پیچھے نماز پڑھ لینی چاہیے ، جماعت ترک نہیں کرنی چاہیے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند