• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157808

    عنوان: ’’ثنا‘‘ شروع كرنے سے پہلے لفظ ’’ثنا‘‘ كہنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز کے شروع میں لفظ ثناء سہواً یا قصداً پڑھدے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے کچھ اکابرین کہتے ہیں کہ نماز فاسد ہوجائے گی اس مسئلہ میں اکابرین کا کیا موقف ہے شریعت کی روشنی میں مفصل ومدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کو موقع عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 157808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:489-414/B=5/1439

    ثنا شروع کرنے سے پہلے لفظ ”ثنا“ کہنے کی ضرورت نہیں، سبحانک اللہم وبحمدک سے شروع کرنا چاہیے؛ لیکن اگر کسی نے قصدا یا سہوا ثنا کا لفظ شروع میں کہہ دیا تو نماز صحیح ہوجائے گی، کیوکہ لفظ ثنا کلام الناس میں سے نہیں ہے بلکہ ثنا پڑھنے والا ثنا کے کلمات پڑھنے سے پہلے اس کا عنوان بتارہا ہے کہ میں ثنا پڑھ رہا ہوں، یعنی اللہ کی تعریف کے کلمات کہنے جارہا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند