• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157678

    عنوان: اگر کوئی شخص بغیر سوئے تہجد کی نماز ادا کرے تو کیا اس کی نماز نہیں ہوگی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا تہجد کی نماز کے لئے سونا شرط ہے ؟ اگر کوئی شخص بغیر سوئے تہجد کی نماز ادا کرے تو کیا اس کی نماز نہیں ہوگی؟ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔ اللہ جزائے خیر عطا فرمائے ، رحمت اللہ مظہری بنارس۔

    جواب نمبر: 157678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:347-307/M=4/1439

    تہجد کی نماز سوکر اٹھنے کے بعد اخیر شب میں پڑھنا سب سے افضل ہے، لیکن اگر اخیر شب میں اٹھنے کا معمول نہیں ہے اور اندیشہ ہے کہ آنکھ نہ کھل پائے گی تو سونے سے پہلے تہجد کی نیت سے نفل پڑھ لے اس پر بھی تہجد کا ثواب مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند