• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157653

    عنوان: نماز میں امام سے آگے کھڑا ہونا

    سوال: میں کل عمرہ کرکے آ یا ہوں، مسجد حرام میں اس بار میں نے ایک عجیب بدعت دیکھی، امام کعبہ اب اس جگہ پہ کھڑے ہوکر امامت کرتے ہیں جہاں وہ رمضان میں تراویح کے لے کھڑا ہوتے تھے ، باقی مطاف میں اور کعبہ کے چاروں طرف لوگ صف بنا کر نماز پڑھتے ہیں،کہنے کا مطلب امام ۱۵ سے ۲۰ صف پیچھے رہتے ہیں، اور مقتدی آگے تو کیا اس صورت میں امام سے آگے کھڑے ہونے والے لوگوں کی نماز ہو جاتی ہے ؟اور وہاں کوئی مولوی یا امام اس کام سے منع کیوں نہیں کرتا؟

    جواب نمبر: 157653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:340-327/M=4/1439

    حنفیہ کے یہاں مسئلہ یہی ہے کہ مسجد حرام میں جو مقتدی امام کی جہت میں امام سے آگے کھڑے ہوں گے ان کی نماز نہیں ہوگی، اس لیے حنفیوں کو اس کا خیال کرکے کھڑا ہونا چاہیے اور امام کو خود چاہیے کہ بالکل آگے کھڑے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند