• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157405

    عنوان: نماز کی نیت کیسے کریں؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ ہر نماز کی نیت کیسے کریں؟

    جواب نمبر: 157405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:370-333/D=4/1439

    نیت دل میں ارادہ کرنے کا نام ہے، پس جو نماز پڑھنا چاہتے ہیں مثلاً ظہر کی فرض تو دل میں ارادہ کرلیں کہ میں آج کی ظہر کی چار رکعت فرض پڑھ رہا ہوں، بس نیت ہوگئی تکبیر تحریمہ اللہ اکبر کہنے سے پہلے دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے اور زبان سے بھی ادا کرلیں تو اور بہتر ہے تاکہ دل کا ارادہ پختہ ہوجائے۔ اسی طرح ظہر کی سنت نماز کی نیت: تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دل میں ارادہ کریں کہ میں ظہر کی چار رکعت سنت پڑھ رہا ہوں اور زبان سے بھی کہہ لیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند