• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157392

    عنوان: مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کن حالتوں میں جائز ہے؟

    سوال: مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کن حالتوں میں جائز ہے؟ مہربانی کر کے پورے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:445-382/B=4/1439

    جس شخص کو اس درجہ تکلیف ہو کہ وہ زمین پر کسی طرح بھی نہ بیٹھ کر رکوع وسجدہ کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو ایسی معذوری میں کرسی پر بیٹھ کر رکوع سجدہ کا اشارہ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔ اور جو شخص زمین پر بیٹھ سکتا ہے اس کو زمین پر بیٹھ کر رکوع وسجدہ کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے، معمولی عذر میں لوگ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں یہ صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند