عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 157383

اگر نماز ظہر قضا ہو جائے تو کب ادا کرسکتے ہیں؟ اسی طرح فجر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز اگر قضا ہو جائے تو کب ادا کرسکتے ہیں؟

Published on: Jan 11, 2018

جواب # 157383

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:357-300/D=4/1439



طلوع، استواء، غروب ان تین اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں ان اوقات کے علاوہ جب چاہیں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، کسی متعین نماز مثلاً ظہر کی قضا کے لیے کوئی وقت متعین نہیں ہے جلد سے جلد ادا کرکے فارغ ہوجائیں۔



ہاں اگر یہ شخص صاحب ترتیب ہے تو اگلی نماز پڑھنے سے پہلے پہلے ادا کرلینا چاہیے۔ قال في الدر وکرہ تحریما صلاة مطلقا ولو قضاءً․․․ مع شروع واستواء وغروب․․․ الدر مع الرد: ج۲/۳۰، وکرہ نفل وکل ما کان واجباًا․․․ بعد صلاة فجر وصلاة عصر․․․ لا یکرہ قضاء فائتة الخ (ج۱/ ۳۷الدر مع الرد)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات