• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157274

    عنوان: نوافل کے لیے اوقات مكروہہ كیا ہیں؟

    سوال: براہ کرم، اوقات ممنوعہ برائے نوافل کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 157274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:451-418/H=4/1439

    طلوعِ شمس، استواء شمس، غروبِ شمس صبحِ صادق کے بعد سے طلوعِ آفتاب کے تقریباً تیرہ چودہ منٹ بعد تک نیز بعد نماز عصر ان پانچ اوقات میں نوافل پڑھنا ممنوع ہے، فتاوی شامی وغیرہ میں اسی طرح ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند