عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 15718



میں تامل ناڈو میں رہتا ہوں، یہاں عصر کی
نماز 4:00 بجے ہوتی ہے، جب کہ مغرب 6:50 و عشا 8:20 پر ہوتی ہے، یہ لوگ امام شافعی
کے مسلک کے ہیں، مجھے عصر و مغرب کس وقت ادا کرنی بہتر ہے۔



Published on: Aug 27, 2009

جواب # 15718

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1886=1514/1430/ھ



 



آپ عصر ومغرب حنفی اوقات الصلاة کے لحاظ سے
پڑھنے کی سعی کیا کریں، جس مسجد میں اوقاتِ صلات بلحاظ حنفی مسلک نماز باجماعت
ہوتی ہو اس میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام رکھیں، کبھی کسی وقتی ضرورت سفر وغیرہ
کی وجہ سے مذکور فی السوال مسجد میں اداء کرلی تو نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، مگر
دائما ایسا نہ کریں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات