• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157121

    عنوان: گھر میں یا مسجد میں تنہا نماز ادا کرتے وقت اقامت کا اہتمام کرنا؟

    سوال: اگر کوئی شخص گھر میں یا مسجد میں تنہا فرض نماز پڑھے تو کیا اس کے لئے لازمی ہے کہ اقامت کہے ؟ لازم نہ ہو تو کیا پھر بھی بغرضِ ثواب اقامت کہہ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 157121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:369-341/L=4/1439

    اگر محلے کی مسجد کی جماعت ہوچکی ہے توگھریا مسجد میں نمازادا کرتے وقت اذان اقامت ضروری نہیں تاہم اذان واقامت کا اہتمام کرنا بہتر ہے۔ إذا صلی رجل في بیتہ و اکتفی بأذان الناس وإقامتہم أجزاہ من غیر کراہة، وفي التجرید: وإن أذن فہو أفضل۔ (الفتاویٰ التاتارخانیة ۲/۱۵۰رقم: ۲۰۰۵زکریا) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند