• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156830

    عنوان: نبی کے بارے میں مختار کل اور عالم الغیب عقیدہ رکھنے والے کی اقتدا کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کسی ایسے امام کی اقتدا کرناجس کا یہ عقیدہ ہو کہ نبی عالم الغیب اور مختار کل ہوتا ہے تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 156830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:253-231/D=4/1439

    صورت مسئولہ میں آپ مستند مقامی علماء سے درخواست کریں کہ وہ امام صاحب سے ملاقات کرکے عقیدہٴ ”علم غیب اورمختار کل“ کے متعلق گفتگو کریں کہ وہ کس طرح کا عقیدہ رکھتے ہیں پھر اگر وہ واقعی فاسد عقیدہ رکھتے ہیں تو سنجیدگی سے کتاب وسنت کی روشنی میں ان کو سمجھائیں، امید ہے کہ وہ حق بات کو تسلیم کرلیں گے؛ لیکن اگر وہ اپنے عقیدہ ہی پر مصر ہوں، تو ان کے اس عقیدہ کو پوری تفصیل سے رکھ کر سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند