• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156655

    عنوان: تیسری ركعت میں شامل ہونے والا اپنی نماز كیسے پوری كرے؟

    سوال: مقتدی تیسری اور چوتھی رکعت میں شامل ہوگا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد قعدہ کتنا کتنا اور کب کب کرے گا؟

    جواب نمبر: 156655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:295-298/L=3/1439

    امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شامل ہونے والے کی صرف چوتھی رکعت میں قعدہ کرنا ہوگا اور اگر چوتھی رکعت میں شامل ہوا تو پہلی رکعت کے بعد قعدہ کرے گا اور یہ قعدہ اس کے حق میں قعدہ اولیٰ ہوگا اور پھرچوتھی رکعت کے اخیر میں قعدہ کرنا ہوگا جو قعدہ اخیرہ ہوگا۔

    وَلَوْ أَدْرَکَ رَکْعَةً مِنْ الرُّبَاعِیَّةِ فَعَلَیْہِ أَنْ یَقْضِیَ رَکْعَةً یَقْرَأُ فِیہَا الْفَاتِحَةَ وَالسُّورَةَ وَیَتَشَہَّدُ وَیَقْضِی رَکْعَةً أُخْرَی کَذَلِکَ وَلَا یَتَشَہَّدُ وَفِی الثَّالِثَةِ بِالْخِیَارِ وَالْقِرَائَةُ أَفْضَلُ. ہَکَذَا فِی الْخُلَاصَةِ.وَلَوْ أَدْرَکَ رَکْعَتَیْنِ قَضَی رَکْعَتَیْنِ بِقِرَائَةٍ (الہندیة:۱/۹۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند