عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 15641



ایک
عامل (وہ امام بھی ہیں) کے پیچھے نماز کا پڑھنا جب کہ وہ ہدیہ خود سے مانگتے ہیں
کیسا ہے؟



Published on: Sep 5, 2009

جواب # 15641

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1349=1375/1430/ل



 



تعویذ
پر اجرت لینا جائز ہے اور مانگ کر لینا بھی درست ہے، اس لیے یہ وجہ کراہیت صلات
نہیں بلکہ اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے، البتہ اگر وہ تعویذ کا عمل پیشہ ورانہ
طریقہ پر کرتا ہو اور مسجد میں ہرطرح کے مرد وعورت آتے ہوں اور عورت سے خلوت کرتا
ہو، توایسے امام کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات