• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156384

    عنوان: جس صف یا مصلے میں ذی روح کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا

    سوال: ہمیں یہ فتوی معلوم کرنا ہے کہ اگر جائے نماز پریا مسجد میں بچائی گئی صفوں پر کوئی تصویر چھپی ہو تو کیا اس جائے نماز پر یا اس طرح بچھائی گئی تصاویر والی مسجد کی صفوں پر نماز ہو جائے گی؟میں ایسی ایک مسجد کی صفوں کی کچھ تصاویر بھیج رہاہوں جس کے اوپر وا ضح طورپر کتے کی چھپی ہوئی کچھ تصاویر نظر آتی ہیں اور درمیان میں انسانی شکل نظر آتے ہیں ، انسانی شکل کے پیٹ کو دو کتے کاٹ رہے ہیں، دو نمازیوں کے د رمیان جب تیسرا نمازی کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سجدے کی جگہ پر یہ تصاویر آجاتی ہیں ، ہم اس مسجد کی کی صفوں پر چار پانچ سال سے نماز پڑھ رہے ہیں ، کیا اس طرح تصاویر والی صفوں پر ہماری ری نماز ہوجائے گی؟ (۲) کیا ان تصاویر والی صفوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے (۳) اور جو نمازیں ہم پڑھ چکے ان کا کیا ہو گا؟ برائے کرم ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:197-196/D=3/1439

    (۱) جس صف یا مصلے میں ذی روح کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔

    (۲) ایسی صفوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

    (۳) ان صفوں پر جو نمازیں پڑھی گئی ہیں وہ کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوگئیں اعادہ ضروری نہیں؛ البتہ کوئی پارسا اور پابند صلاة شخص اگر اپنی ذمہ داری سے ان نمازوں کا اعادہ کرلے تو بہتر ہے۔ ولُبس ثوب فیہ تماثیل ذی روح وأن یکون فوق رأسہ أو بین یدیہ أو بحذائہ یمنة أو یسرة أو محل سجودہ تمثال ولو في وسادة منصوبة لا مفروشة، في الشامیة: الذي یظہر من کلامہم أن العلّة إما التعظیم أو التشبّہ کما قدمناہ، والتعظیم أعمّ کما لو کانت عن یمینہ أو یسارہ أو موضع سجودہ؛ فإنہ لا تشبہ فیہا بل فیہا تعظیم وما کان فیہ تعظیم وتشبہٌ فہو أشد کراہة إلخ (الدر مع الردّ: ۲/۴۱۶، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند