• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156153

    عنوان: اگر امام شرعی داڑھی کے بغیر نماز پڑھائے تو كیا كریں؟

    سوال: حضرت، ہمارے ہاں سبھی مسجدوں میں امام شرعی داڑھی کے بغیر نماز پڑھاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، ایک مسجد ایسی ہے کہ اس کا امام شرعی داڑھی رکھتا ہے لیکن وہ قرآن پاک غلط پڑھتا ہے ، ایسی صورت میں ہم نماز باجماعت کہاں پڑھیں؟ کیا میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں نماز ادا کروں؟

    جواب نمبر: 156153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:282-265/H=3/1439

    جو امام صاحب شرعی اعتبار سے پوری ڈاڑھی رکھتے ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھا کریں، البتہ قرآنِ کریم پڑھنے میں جو غلطی کرتے ہیں اُس کے متعلق جو کچھ غلطی کرتے ہوں ان کو صحیح صحیح نقل کرکے مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے تحقیق کرلیں اور جو رہنمائی مقامی مفتی صاحبان فرمائیں اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند