• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156087

    عنوان: كونسی مستحب نماز جماعت سے پڑھی جاسكتی ہے؟

    سوال: وہ کون سی واحد مستحب نماز ہے جو جماعت کے ساتھ ہی پڑھی جا سکتی ہے ، فرداً نہیں پڑھی جا سکتی؟

    جواب نمبر: 156087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:200-205/sn=3/1439

    کتب فقہ وغیرہ میں جتنی بھی نفل اور مستحب نمازیں ہیں ان میں کوئی بھی ایسی نماز نہیں ملی جس میں جماعت ضروری ہو، فرداً نہ پڑھی جاسکتی ہو، آپ نے اگر اس حوالے سے کسی معتبر کتاب میں کچھ پڑھا ہے تو اس کی تفصیل لکھیں؛ تاکہ مزید غور کیا جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند