• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155835

    عنوان: اشراق کا وقت کیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اشراق کی نماز کا اول اور افضل وقت کیا ہے بعض لوگ طلوع کے بیس منٹ بعد پڑھتے ہیں اور بعض پندرہ منٹ بعد اور بعض دس منٹ بعد ہی پڑھ لیتے ہیں قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:119-99/D=3/1439

    طلوع کے بعد جب آفتاب میں اتنی تیزی آجائے کہ اس کو دیکھنے سے آنکھیں چندھاینے لگیں یعنی اس پر نظر جمانا مشکل ہوجائے، تو اشراق کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے، اس کا اندازہ وقت کے اعتبار سے تقریباً گیارہ منٹ ہے، لیکن بعض علماء نے احتیاطا ۱۴/ منٹ اور بعض نے زیادہ احتیاط کے پیش نظر طلوع کے بیس منٹ بعد نماز اشراق پڑھنے کی بات کہی ہے، یہی وقت اشراق کے لیے اولیٰ اور افضل ہے۔ بہشتی زیور دوسرا حصہ/ ۳۰، احسن الفتاوی: ۲/۱۴۱، ۳/۴۶۷، فتاوی محمودیہ: ۵/ ۳۴۴۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند