• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155737

    عنوان: کیا امامت کرتے وقت چھٹی کا حق حاصل ہے ؟

    سوال: سوال زید مسجد میں امام ہے ، کیا امامت کرتے وقت چھٹی کا حق حاصل ہے ؟ (2) مہینے میں کتنی رخصت کی اجازت ہے ؟ (3) رخصت میں تنخواہ کاٹنا جائز ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مطلع فرمائیں ۔ آپ کی بڑی مہر بانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 155737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:113-93/D=3/1439

    (۱) جی ہاں! امام صاحب کو بھی اپنی بشری ضروریات پوری کرنے کے لیے رخصت کا حق ہے۔

    (۲) ضرورت وحالات کے تقاضہ کے مطابق پورے سال کی اتفاقی اور بیماری کی معقول رخصت باہمی رضامندی سے طے کرلی جائے۔

    (۳) اتفاقی اور بیماری کی رخصت کے علاوہ جو غیر حاضری ہو اس کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند