• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155649

    عنوان: تیسری رکعت میں شامل ہونے والا کس کس رکعت پر بیٹھے گا؟

    سوال: اگر کوئی شخص ظہر یا عصر یا عشا کی 3 رکعت میں جماعت میں شامل ہوا یا 4 رکعت میں شامل ہوا تو وہ امام کے سلام پھیرنے کی بعد کس کس رکعت میں بیٹھے گا؟

    جواب نمبر: 155649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:106-58/sn=2/1439

    اگر تیسری رکعت میں شامل ہو (یعنی تیسری رکعت اسے مل گئی) تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسلسل دو رکعت پڑھے گا، پھر قعدہ کرے گا، اکر چوتھی رکعت میں شامل ہوا ہے تو اولاً ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کرے گا پھر مسلسل دو رکعت پڑھ کر قعدہ کرے گا۔ اس کے بعد سلام پھیرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند