• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155516

    عنوان: کیا بریلوی یا شیعہ کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا بریلوی یا شیعہ کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ بریلویوں کا بانی احمد رضا خاں نے اپنے فتاوی میں بہت عجیب قسم کے عقائد لکھے ہیں۔

    جواب نمبر: 155516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 153-132/H=1/1439

    اگر کسی بریلوی کی بدعت حد کفر و شرک تک پہنچی ہوئی ہو تب تو اس کے پیچھے نماز ہوتی ہی نہیں اور اگر اس کی بدعت ایسی نہ ہو اور نماز کے فرائض و واجبات کی رعایت کرتے ہوئے پڑھائے تو اس کے پیچھے نماز ہو تو جاتی ہے لیکن ایسے شخص کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے ہٰکذا فی باب الامامة من الفتاویٰ ردالمحتار وغیرہا ۔

    شیعہ کی نماز کا طریقہ بالکل ہی مختلف ہے اہل حق اہل سنت والجماعت کی نماز اس کے پیچھے درست نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند