• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155509

    عنوان: فجر کی سنت کتنی ضروری ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! فجر کی سنت کتنی ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 155509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:86-86/D=2/1439

    تمام سنت نمازوں میں سب سے موٴکد ترین سنت فجر کی ہے جو قریب الواجب ہے اسی لیے جماعت کھڑی ہوجانے کے بعد بھی علیحدہ جگہ میں پڑھ لینا ضروری ہے، بشرطیکہ سنت پڑھ کر جماعت میں شامل ہونا خواہ قعدہ میں ہی ہوجائے ممکن ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند