• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155470

    عنوان: عشا کی نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا ایک دو آیتیں پڑھ دینے سے کیا سجدہ سہو واجب ہو گا ؟

    سوال: نمازکے واجبات کے بارے میں سوال: اگر کسی نے عشا کی نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا ایک دو آیت پڑی تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا اور امام کے ساتھ باجماعت نماز فرض پڑھ رہے ہیں؟

    جواب نمبر: 155470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:135-110/H=2/1439

    اگر امام نے سورہ یا ایک دو آیت پڑھ دی تو سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوا، اگر مقتدی نے پڑھیں تو سجدٴ سہو تو تب بھی واجب نہ ہوا تاہم مقتدی کو امام کے پیچھے قرأت کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند