• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155456

    عنوان: سجدہ کی حالت میں کتنے آگے تک سر کو رکھنا چاہئے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! نماز میں سجدہ کی حالت میں کتنے آگے تک سر کو رکھنا چاہئے؟کچھ لوگ ہیں بہت آگے چلے جاتے ہیں، انہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ لیٹے والے ہیں۔ صحیح مقدار کیا ہے؟ بتائیں۔

    جواب نمبر: 155456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:105-90/sd=2/1439

    سجدہ میں سر کے فاصلے کی مقدار متعین نہیں ہے ؛ البتہ سجدہ کے مسنون طریقہ میں فقہاء نے یہ بھی لکھا ہے کہ پیٹ رانوں سے علیحدہ اور بازو بغل سے جدا ہو ،پیٹ زمین سے اس قدر اونچا ہو کہ بکری کا بہت چھوٹا سا بچہ درمیان سے نکل سکے ، اس طرح سجدہ کرنا مسنون ہے ، اس سے معلوم ہوا کہ سجدہ میں سر کو بہت آگے زمین پر رکھنا کہ جس سے لیٹنے کی کیفیت معلوم ہو اورپیٹ رانوں سے اور بازو بغل سے صحیح طرح جدا نہ ہو، نیز پیٹ زمین سے لگا ہوا محسوس ہو؛ خلاف سنت ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند