• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155285

    عنوان: مسجد حرام میں امام صاحب کے بالکل سامنے مطاف میں صفیں بنتی ہیں، کیا اس طرح امام کے آگے والے لوگوں کی نماز ہوجاتی ہے ؟

    سوال: مسجدالحرام میں امام صاحب کعبہ سے کافی پیچھے امامت کرواتے ہیں، امام صاحب کے بالکل سامنے مطاف میں صفیں بنتی ہیں،کیا اس طرح امام کے آگے والے لوگو ں کی نمازہوجاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 155285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:65-63/L=2/1439

     کعبہ شریف کی جس سمت امام کھڑا ہو، اس طرف تو جو شخص امام سے آگے ہوجائے اس کی نماز نہیں ہوگی، لیکن دُوسری سمت میں اگر کسی شخص کا فاصلہ بیت اللہ سے امام کی نسبت کم ہو تو اس کی نماز صحیح ہوگی۔ وَإِذَا صَلَّی الْإِمَامُ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَتَحَلَّقَ النَّاسُ حَوْلَ الْکَعْبَةِ وَصَلَّوْا صَلَاةَ الْإِمَامِ فَمَنْ کَانَ مِنْہُمْ أَقْرَبَ إلَی الْکَعْبَةِ مِنْ الْإِمَامِ جَازَتْ صَلَاتُہُ إذَا لَمْ یَکُنْ فِی جَانِبِ الْإِمَامِ. کَذَا فِی الْہِدَایَةِ.(الہندیہ:۱/۶۵)۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲۲۸/۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند