• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15526

    عنوان:

    میں ممبئی میں کام کرتا ہوں، اگر میں بہار اپنے والدین کے گھر جاؤں پندرہ دن سے کم کے لیے ، تو کیا میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟

    سوال:

    میں ممبئی میں کام کرتا ہوں، اگر میں بہار اپنے والدین کے گھر جاؤں پندرہ دن سے کم کے لیے ، تو کیا میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟

    جواب نمبر: 15526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1572=1292/1430/د

     

    بہار میں والدین کا گھر آپ کا وطن اورجائے پیدائش ہے تو جب تک آپ پورے طور پر ترک وطن اس طور پر نہ کرلیں کہ اب کبھی وہاں رہنے کا ارادہ نہیں ہے اور دوسری جگہ کو وطن اصلی بنالیں کہ اب اسی دوسری جگہ ہی زندگی گذارنی ہے، اپنے قدیم وطن نہیں جانا ہے تو ایسی صورت میں والدین کا گھر آپ کا وطن اصلی باقی نہیں رہے گا، وہاں جانے سے آپ قصر نماز ادا کریں گے اور اگر اس طرح ترک نہیں کیا ہے تو وہ ابھی وطن اصلی برقرار ہے، وہاں پہنچ کر نماز پوری ادا کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند