• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155180

    عنوان: پہلی دو رکعت نماز چھوٹ جائے تو سلام کے بعد ہم اپنی نماز کیسے پوری کریں گے؟

    سوال: اگر کسی نماز میں امام کے ساتھ پہلی دو رکعت نماز چھوٹ جائے تو سلام کے بعد ہم اپنی نماز کیسے پوری کریں گے؟ بعد کی رکعت میں سورة ملانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:52-48/sd=2/1439

    اگر چار رکعت یا دو رکعت والی نماز میں دو رکعتیں چھوٹ جائیں، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد دونوں رکعتوں میں سورت ملانا ضروری ہے اور دوسری رکعت کے بعد قعدہ اخیرہ کیا جائے گا، پہلی رکعت کے بعد قعدہ نہیں کیا جائے گا اور اگر مغرب کی نماز میں دو رکعتیں چھوٹ جائیں، تو پہلی رکعت کے بعد قعدہ اولی کیا جائے گا اور دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملائی جائے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند