• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155159

    عنوان: نسبندی كرانے والے والے كی امامت؟

    سوال: اگر کسی شخص نے نسبندی کرائی ہو تو پھر اس کے امام میں نماز ادا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 155159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:21-8/sn=2/1439

    نسبندی کرانا بلاشبہ ناجائز ہے لیکن اگر کوئی شخص غلطی سے نسبندی کرالے پھر اس پر نادم اور پشیمان ہو اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرلے تو اس کی امامت شرعاً جائز ہے، ایسے امام کے پیچھے نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند