عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 15512



میرا سوال یہ ہے کہ بغیر ٹوپی کے نماز کرنا
جائز ہے کہ نہیں؟ دوسرا یہ کہ نماز کے بعد اکثر لوگ براہ راست روانہ ہوتے ہیں دعا
کچھ نہیں کرتے نماز کے بعد دعا نہ کرنا گناہ ہے کہ نہیں؟



Published on: Aug 25, 2009

جواب # 15512

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1357=1357/1430/م



 



ٹوپی موجود ہوتے ہوئے کاہلی وسستی یا فیشن کی
وجہ سے نہ پہننا اور ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔



(۲) نماز
کے بعد دعا نہ کرنا گناہ نہیں ہے، لیکن نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے، آپ صلی اللہ
علیہ وسلم سے ثابت ہے، اس لیے دعا مانگنی چاہیے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات