• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155110

    عنوان: دیوبندی كی مسجد ہوتے ہوئے بریلوی یا غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: دیوبندی (اہل سنت یعنی اہل حق) کی مسجد ہوتے ہوئے بریلوی یا غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیونکہ مفتی زر ولی خاں صاحب اور مولانا الیسا گھمن صاحب کہتے ہیں کہ نماز لوٹانی ہے۔ برائے مہربانی وضاحت کردیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-20/SN=1/1439

    بریلوی جو غالی نہ ہو، اسی طرح غیر مقلد امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے یعنی اگر ان کی اقتداء میں نماز ادا کرلی جائے تو فریضہ ادا ہو جائے گا؛ لیکن سخت کراہت کے ساتھ؛ اس لیے اہل حق کی مسجد کی موجودگی میں بریلوی یا غیر مقلد امام کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھنی چاہئے۔ مفتی زرولی خاں صاحب اسی طرح مولانا الیاس گھمن صاحب نے کیا بات کہی؟ کن دلائل کی روشنی میں کہی؟ تحریری شکل میں اگر ہمارے سامنے ہوتو اس کے بارے میں کچھ عرض کیا جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند