• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155063

    عنوان: قعدہٴ اولی میں التحیات نہ پڑھ سكے تو كیا سجدہٴ سہو واجب ہے؟

    سوال: پہلی رکعت کے دونوں سجدوں کے بعد اگر بیٹھ جائے اور التحیات نہ پڑھا ہو کہ کھڑا ہو جائے تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گیا؟ حوالہ کے ساتھ جواب لکھیں بڑی مہربانی ہو گی۔

    جواب نمبر: 155063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:53-41/H=2/1439

    فتاوی محمودیہ میں ہے ”اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار بیٹھا ہے تو سجدہٴ سہو واجب ہے اس سے کم میں سجدہ واجب نہیں اھ“ ج۷ص۴۱۲ (ط: دار المعارف) حاشیة الطحطاوي ص۴۷۴ (ب) البحر الرائق ج۲ص۱۷۳ (ج) رد المحتار ج۲ص۹۴کے حوالے فتاوی محمودیہ کے حاشیہ میں لکھے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند