• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154990

    عنوان: وتر میں جو دعا قنوت پڑھی جاتی ہے ، اس کی دلیل كیا ہے؟

    سوال: وتر میں جو دعا قنوت پڑھی جاتی ہے ، اس کی دلیل حوالہ کے ساتھ بتائیں، نیز تین رکعت کی بھی دلیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 154990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:14-83/D=2/1439

    ایک حدیث پاک میں دعائے قنوت کے لیے یہ الفاظ وارد ہیں: اللہم إنا نستعینک ونستغفرک ونوٴمن بک ونخضع لک ونخلع، ونترک من یکفرک، اللھم إیاک نعبدک، ولک نصلّي ونسجد وإلیک نسعی، ونحفد ونرجو رحمتک ونخشی عذابک الجدَّ إن عذابک بالکفار ملحق․ اس کا ثبوت مدونہکبری: ۱/۱۰۰، کی ایک روایت سے ہے جس کی سند یہ ہے عن أبي وہب عن معاویة بن صالح عن عبد القاہر ہو ابن عبد اللہ عن خالد بن أبي عمران ہے۔ تفصیل کے لیے اعلاء السنن: ج۶، ص۱۰۷، ط: زکریا دیوبند دیکھ لیں۔ وتر کی تین رکعت پر بہت سی احادیث دلالت کرتی ہیں، ان میں سے کئی حدیثیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہیں ان کی ایک روایت یہاں نقل کی جاتی ہے ۔ عن عائشة رضي اللہ عنہا قالت: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوتر بثلاث، لا یسلّم إلا في آخرہن خرّجہ الحاکم (۱/۲۰۴) واستشہد بہ وقال ہذا وتر أمیر الموٴمنین عمر بن الخطاب، وعنہ أخذہ أہل المدینہ․ (إعلاء السنن: ۶/ ۳۰، ط: زکریا دیوبند)

    نوٹ: دعائے کے الفاظ کے سلسلے میں دوسری روایات بھی ہیں، جن میں الفاظ کی کچھ کمی زیادتی ہے۔ کسی بھی روایت کے مطابق پڑھا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند