• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154945

    عنوان: قنوت نازلہ میں دعا كی طرح ہاتھ اٹھانا؟

    سوال: ہم حنفی ہیں، کیا ہم اپنے ہاتھوں کو بلند کر سکتے ہیں جب کہ نماز کے دوران قنوت نازلہ پڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 154945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7-17/Sn=2/1439

    حنفیوں کو وورانِ قنوتِ نازلہ دعا کی طرح ہاتھ نہ اٹھانا چاہیے، ایسا کرنا منع ہے۔ دیکھیں: اعلاء السنن (۵۱، ط: اشرفی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند