• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153475

    عنوان: کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو ہم کتنی صف چھوڑ کر اس نمازی کے آگے سے گذر سکتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو ہم کتنی صف چھوڑ کر اس نمازی کے آگے سے گذر سکتے ہیں؟ جب کہ مسجد بڑی ہو۔

    جواب نمبر: 153475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1246-1150/sn=11/1438

    اگر مسجد بڑی ہے یعنی اس کی لمبائی محراب سے صحن کی طرف ۶۰/ فٹ یا اس سے زیادہ ہے تو نمازی کے تین صف آگے سے گزرنا جائز ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں چند اہم عصری مسائل (ج: ۲/۱۴۸)، ط/ مکتبہ دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند