• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153449

    عنوان: بہت سے موٴذنین کیسی بھی الٹی سیدھی اذان دیتے ہیں جس سے ترجمہ میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے

    سوال: اذان کے جو الفاظ ہیں جیسے ہم قرآن کی تلاوت اس کے اصول و قوانین کے حساب سے پڑھتے ہیں․․․ یعنی کسی جگہ پر رکنا ہے تو رکتے ہیں اور جدھر کھینچنا ہوتا ہے ادھر کھینچتے ہیں، اگر غلط انداز میں پڑھیں گے تو ترجمہ غلط ہو جائے گا، اسی طرح اذان کے جو الفاظ ہیں اس میں بہت سے موٴذنین کیسی بھی الٹی سیدھی اذان دیتے ہیں جس سے ترجمہ میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اس پر پوری دنیا میں کسی نے دھیان اور توجہ نہیں دیا۔ میرے دادا کو سب کو بولتے ہیں پر کوئی عمل نہیں کرتا․․․․․ براہ کرم ایک لفافہ بند فتوی ارسال کریں، مجھے اور دیگر مساجد کے لیے۔

    جواب نمبر: 153449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1238-1208/N=11/1438

     مدرسہ اشرف المدارس حقی منزل ہردوئی اور مجلس دعوة الحق ہردوئی سے ملحق مدارس ومکاتب میں اذان واقامت کی تصحیح اور ان کی مشق کرائی جاتی ہے، آپ لوگوں کو اذان واقامت کی تصحیح کی اہمیت بتائیں اور لوگوں کو ہردوئی یا اس سے مربوط لوگوں سے ان کی تصحیح ومشق کی ترغیب دلائیں، انشاء اللہ آہستہ آہستہ لوگ توجہ کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند