• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153114

    عنوان: کیا بے پردہ بالغہ عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی ؟

    سوال: کیا ایسی کوئی حدیث ہے ، اگر ہے تو اس کا حوالہ بھی بتادیں: مفہوم:جب کوئی عورت بالغ ہونے کے بعد پردہ نہ کرے تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا۔ براے ٴ مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 153114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1179-1115/sn=11/1438

    بعینہ اس مفہوم کی کوئی حدیث تو نہیں ملی؛ البتہ ترمذی، ابوداوٴد اور دیگر کتابوں میں یہ روایت آئی ہے: لا تقبل صلاة حائض إلا بخمار (ترمذی، رقم: ۲۷۷) یعنی بالغہ عورت کی نماز دوپٹہ کے بغیر یعنی سرڈھانپے بغیر قبول نہیں ہوتی یعنی صحیح نہیں ہوتی۔ (نیز دیکھیں: مرقاة مع المشکاة: ۲/۶۳۴، رقم: ۷۶۲، وتحفة الالمعی: ۲/ ۲۰۵، ط: مکتبہ حجاز، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند