• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153010

    عنوان: زمین پر بچھی چیز پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: نماز میں سجدہ کس طرح کے ساتھ (سطح) میں کرنا چاہئے؟ جیسے مٹی / پکی سطح/ قالین بچا ہوا/ ملائم سطح، مجھے ایک دوست نے بتایا کہ سجدہ مٹی میں کرنا چاہئے۔ اگر ہم کچھ بچھا کر سجدہ کرتے ہیں تو وہ درست نہیں ہے۔ کیا ہم پلنگ چوکی یا میز کے اوپر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جب کہ وہاں سجدے میں ہمارا سر تو زمین سے اوپر ہوتا ہے؟ ان سے باتوں کی کیا حقیقت ہے؟ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 153010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1072-889/D=11/1438

    ”زمین پر کچھ بچھاکر سجدہ کرنا درست نہیں“ یہ بات جس شخص نے بھی کہی غلط کہی، سجدہ زمین پر بچھے فرش، چٹائی، قالین وغیرہ پر بھی درست ہے اسی طرح چوکی، میز جیسی سخت چیز پر بھی درست ہے۔ چارپائی اگر بان وغیرہ سے بُنی ہوئی ہے تو اس پر بھی سجدہ کرنا درست ہوگا۔

    اسی طرح زمین پر ایسا موٹا گدّا جس سے سجدہ میں زمین کی سختی محسوس نہ ہو اور زمین کے سخت حصہ پر نہ ٹکے بلکہ اندر دبتا رہے تو ایسے گدے پر سجدہ کرنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند