• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152943

    عنوان: کیا التحیات میں انگلی کو حرکت دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے؟

    سوال: کیا التحیات میں انگلی کو حرکت دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے؟ اور کیا یہ سنت سے ثابت ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں، مجھے کوئی مسلک یا فرقہ کے حالات نہیں چاہئے۔

    جواب نمبر: 152943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 943-887/sd=9/1438

    جی ہاں! التحیات میں انگلی کو حرکت دینا یعنی اشہد أن لا إلہ پر انگلی اٹھاکر إلا اللہ پر گرادینا سنت سے ثابت ہے ، علامہ شامی اور ملاعلی قاری نے اس مسئلے کی وضاحت کے لیے باقاعدہ رسالہ لکھا ہے ، جو تعلیق و تخریج کے بعد طبع ہوچکا ہے ، تفصیل کے لیے یہ رسالہ دیکھا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند