• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15287

    عنوان:

    سجدہ سہو کن کن حالات میں کرنا چاہیے، اور اسے ادا کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

    سوال:

    سجدہ سہو کن کن حالات میں کرنا چاہیے، اور اسے ادا کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

    جواب نمبر: 15287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1303=1041/1430/ل

     

    واجبات صلات میں سے کوئی واجب اگر سہواً چھوٹ جائے تو سجدہٴ سہو واجب ہوجاتا ہے اور اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ تشہد پڑھ کر ایک جانب سلام پھیر کر دو سجدے کیے جائیں اور پھر تشہد، درود شریف، دعا ماثورہ پڑھ کر سلام پھیر کر نماز پوری کی جائے، اگر تفصیلی جانکاری مقصود ہو تو [مسائل سجدہٴ سہو] کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند